راجن پور: ٹڈی دل کی وجہ سے راجن پور میں کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی، جس سے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مطلوبہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
صوبہ بھر میں روئی کی 75 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کے ہدف کے حصول کے لیے وزیر زراعت اور سیکریٹری زراعت واصف خورشید کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز کو ٹاسک سونپ دیا گیا جب کہ کور کمیٹی کا 15 روزہ اجلاس جاری ہے۔
محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کپاس کا مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اصلاحات نوید عصمت کہتے ہیں کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات کپاس کے کاشت کاروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں۔ مارکیٹوں میں معیاری زرعی ادویہ اور بیجوں کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔