صدر ٹرمپ نے اپنا کورونا منفی آنے کے بعد ایک بار پھر اپنی انتخابی مہم کا آغآز کردیا تفصِلات کے مطابق ڈولنڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ صحت یابی کے بعد وہ خود کو طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ سین فورڈ ریلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کے درمیان کھڑا ہو کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، اپنی آبائی ریاست میں آ کر بہت اچھا لگا، انہوں نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ وہ امریکا کو عظیم تر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تفصِلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے گیارہ دن بعد ہی انتخابی مہم میں واپس آ گئے۔ فلوریڈا میں بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ جبک ہدوسری جانب اوہائیو میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ سفید فام انتہا پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے،خیال رہے کہ امریکہ میں 3 نومبر کو انتخابات ہوگے