واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ہیری، میگھن اب کینیڈا چھوڑ کرامریکا آرہے ہیں، برطانوی شاہی جوڑے کو اپنی سیکیورٹی کا خرچہ خود اٹھانا پڑے گا، اخراجات امریکہ ادا نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکہ اور برطانیہ کابہت اچھادوست اورمداح ہوں، ہیری، میگھن کی برطانیہ چھوڑکرکینیڈامیں سکونت اختیارکرنے کا سنا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ ہیری، میگھن اب کینیڈاچھوڑکرامریکاآرہےہیں، برطانوی شاہی جوڑے کو اپنی سیکیورٹی کاخرچہ خود اٹھانا پڑے گا، اخراجات امریکہ ادا نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے رواں برس کے آغاز پر شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کیا تھا۔
شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔
شاہی خاندان چھوڑنے کے بعد جوڑا اب کینیڈا منتقل ہوچکا ہے، بعد ازاں ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ نے شاہی خاندان سے الگ ہوجانے والے اپنے پوتے ہیری اور ان اہلیہ میگھن مرکل کو شاہی لقب ’سسکیس رائل‘ استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔