ٹاک ٹک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں

لاہور: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ساتھ عدالت نے متعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا اسٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں اسٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔