ووہان: 76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیاں ختم

بیجنگ: کورونا بحران سے شدید متاثر ہونے والے شہر ووہان میں زندگی دھیرے دھیرے بحال ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ووہان میں 2 ماہ سے زائد عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلےچین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی اور ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔
چینی مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا۔
خیال رہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل اس شہر میں اب نئے کیسز کی بے حد کم ہے اور گزشتہ دنوں میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔