پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کر دیا، اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کے کپتان تھے۔
تجریہ کاروں کا خیال ہے کہ اس واقعے کے بعد سرفراز احمد کا کیریر شدید خدشات کا شکار ہوگیا ہے اور ان کی واپسی دشوار ہوگئی ہے۔