وقار یونس ٹائیگر فورس کا حصہ بننے پر رضامند

لاہور: ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد سابق تیز گیند باز وقار یونس وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا مشکلات سے گزر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پر بہت بڑی ذمے داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کو تیار ہوں۔ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ناممکن ہے، وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کو تیار ہیں، فخرہے کہ میری اہلیہ فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کام کر رہی ہیں۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے ، شرجیل خان کوفٹنس پرکام کرنا ہوگا، ہیڈ کوچ بھی اس کی نشاندہی کر چکےہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے حسن علی جلد فٹ ہو کر پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، وہ ہمارے پلان کاحصہ ہیں لیکن انہیں مزیدمحنت کی ضرورت ہے۔