اسلام آباد:وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میمورینڈم میں پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے دفاتر میں سماجی فاصلوں کی دوری کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے، خصوصی ہدایات پر عمل کا اطلاق 15 جون پیر سے ہو گا اور پندرہ دن تک نافذ العمل رہیں گی۔ اسی طرح دفاتر میں 50 فیصد ضروری عملے کو کورونا سے متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا کر روٹیشن کی بنیاد پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ بیماری، نزلہ ، زکام اور بخار وغیرہ کی علامات والے ملازمین کو اسٹیشن نہ چھوڑنے، فونز پر میسر رہنے اور گھروں میں رہ کام کرنے کی اجازت ہوگی اسی طرح کررونا کا شکار ہوکر آئسولیشن میں رہنے اور دفاتر سے چھٹی کے لیے کورونا پازیٹو کی رپورٹ لازمی فراہم کرنا ہوگی۔