وفاق کا کراچی کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی فنڈنگ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس میں وسیم اختر، میٹروپولیٹن کمشنر اور دیگر اہم عہدے داروں نے بھی شرکت کی، اس دوران شہری کی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل ترجیحات میں شامل ہے، کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے قبل متبادل گذرگاہوں کو یقینی بنایا جائے، شہر کی ترقی کے لیے وفاقی ہمیشہ تعاون کرے گا۔

کراچیگورنر سندھ عمران اسماعیلمعاشی شہ رگ