وفاقی وزیر امین الحق بھی کورونا کی زد میں آگئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما امین الحق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو اسلام آباد میں آئسولیٹ کرلیا۔
امین الحق نے عوام سے جلد صحت یابی کی دعا کے لیے اپیل کی۔ انہوں نے کہا خود کو پارلیمنٹ لاجز میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر اسمبلی سیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ کچھ روز پہلے وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات بھی کی تھی۔