کورونا کیسز میں دن با دن اضآفے کے پیش نظر وفاقی اداروں میں اسٹاف پچاس فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی سرکاری دفاتر کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں۔ساتھ ہی وزارت داخلہ نے وفاقی اداروں میں اسٹاف پچاس فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 نومبرسے پچیس نومبرتک آدھے اسٹاف کو بلایا جائے گا اور اسٹاف کی لسٹیں تیارکی جائیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسماٹ لاک ڈاؤنز جاری ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے، 16 بڑے شہروں میں موجودہ ہیلتھ گائیڈ لائنز 31 جنوری2021 تک نافذ رہیں گی۔