وزیر تعلیم سندھ نے 28 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 28 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے جب تمام اسکول کھلیں گے تو اسکول انتظامیہ پر دباؤ آئے گا، سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر نجی اسکولز نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔سعید غنی نے والدین سے بھی درخواست کی کہ کوشش کریں بچوں خود اسکول چھوڑیں اور واپس لیکر جائیں۔