اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ سندھ کیا وہ بھوک سے بندوں کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے عوام کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بیان کہ غربت اور بھوک سے آج تک کوئی بندہ مرتے نہیں دیکھا ،باعث ِ تعجب ہے، کیا وہ دیہاڑی داڑ، مزدور اور محنت کش سے ملے ہیں؟ وزیراعلی سندھ کراچی میں قرنطینہ میں بیٹھنے کی بجائے اندرون سندھ میں سسکتی عوام کی حالت زار پر ترس کھائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی متعلقہ مشترکہ فورم کی موجودگی میں لمبی لمبی پریس کانفرنسیں سیاست نہیں تو اورکیا ہے؟ پہلے دن سے عرض کر رہے ہیں کہ ملک کو سیاست کی نہیں قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت اس وقت سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے،کائرہ صاحب وزیر اعلیٰ سندھ کے جذبے سے کوئی انکاری نہیں ۔