وزیر اعظم کا چند کے علاوہ تمام شعبے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن شعبوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، انہیں تاحال بند رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے متعلق عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ مخصوص شعبوں کے علاہ باقی سب کچھ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن عوام یہ نہ سمجھیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے اور پہلے کی طرح زندگی گزارنا شروع کردیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا علم ہوتے ہی محض 26 کیسز پر ہی ہم نے اجلاس طلب کیے، ڈاکٹروں سے رائے لی، عالمی حالات کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے حالات چین اور یورپ کی طرح نہیں، ہمارے ملک میں ان ممالک کے مدمقابل غربت بہت ہے، ڈھائی کروڑ افراد یومیہ کمانے والے ہیں، جو روز نہیں کمائیں گے، تو ان کے گھر کا چولہا نہیں جلے گا۔

Imran KhanPM Imran Khanعمران خانوزیر اعظم