اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دوبارہ نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان شہریار آفریدی کے سپرد کردیاہے۔
عمران خان نے ایک مرتبہ پھر شہریار آفریدی کووزیر مملکت برائے سیفران کے ساتھ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات کا بھی قلمدان دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے 8 اپریل کو شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا تھا، چینی اور آٹا بحران کی رپورٹ شائع ہونے کے بعدوزیر اعظم نےوزیر مملکت برائے انسداد منشیات کاقلمدان اعظم سواتی کو دیا تھا