اسلام آباد : تھانہ بنی گالہ کی حدود میں وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب شدید فائرنگ، بنی گالہ اور ملحقہ علاقہ گولیوں سے گونج اٹھا،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
ذرائع کے مطابق فائرنگ وزیر اعظم کی رہائشی پہاڑی کے ساتھ والی پہاڑی پر قبضہ کرنے کے لیے کی گئی۔ پہاڑی مقامی رہائشی سخی عباسی کی ملکیتی ہے۔ حملہ آوورجدید آتشی اسلحہ سے لیس تھے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ اہل علاقہ بھی اکٹھے ہوگئے۔فائرنگ کی شدت سے علاقہ گولیوں سے گونج اٹھا،علاقے میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہوگئی