اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے وبا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔وزیراعظم نے کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک عوام اور حکومت سے تعزیت کی اور وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون اور یک جہتی کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے ترک حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پروازوں کی معطلی کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت دینا چاہیے۔