پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا، مزدور اور غریب طبقے کو تین ماہ کے لیے ماہانہ 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ پیکیج پر 11 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں صوبے کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت نقد رقم دی جائے گی۔ غریب اور مزدور طبقہ کو تین ماہ کے لیے ماہانہ 5 ہزار روپے کی ادائیگی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ مزدوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ صوبہ کے 19 لاکھ خاندان پیکیج سے مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ٹیکسز کی مد میں چھوٹ دیں گے۔ کوشش ہے کہ وبا کو اللہ کی مدد سے قابو کریں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مزید ضرورت پڑی تو ترقیاتی فنڈز سے بھی کٹوتی کریں گے۔