اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال پر غور کرے گی اور کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وفاقی کابینہ کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی بھی منظوری دے گی۔