اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بجٹ 2021-2020 میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے استحکام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
ایف بی آر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں ریلیف دیا جائے گا۔ درآمدی خام مال، مشینری اور زرعی آلات پر ریلیف دیا جائے گا اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 3 فیصد کم کی جاسکتی ہے، خسارہ پورا کرنے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے 1100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تاریخ کی سخت ترین کفایت شعاری مہم کا بھی اعلان ہوگا، وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیوں اور ایئر کنڈیشنز کی خریداری اور دیگر پُرتعیش اخراجات پر سخت پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔