وزیراعظم کی آج کراچی آمد!

کراچی: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج شام کو کراچی آرہے ہیں۔
عمران خان کراچی کے 2 روزہ دورے کے دوران صنعت کاروں، تاجروں کے وفد سے ملاقات کریں گے، کراچی میں پی ٹی آئی، جی ڈی اے رہنماؤں کی ملاقات بھی متوقع ہے، کورونا وائرس کی صورت حال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
عمران خان 17 جون کو لاڑکانہ کا دورہ کریں گے، دورۂ لاڑکانہ میں وزیراعظم احساس کفالت سینٹر کا دورہ اور ہیلتھ کیئر اسٹاف سے ملاقات کریں گے جب کہ 17 جون ہی کو جیکب آباد کے دورہ کا بھی امکان ہے۔