اسلام آباد: سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ایک سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کی۔ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کون سے بیٹنگ آرڈر یا کون سی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔