وزیراعظم کا دورہؑ کوئٹہ، قرنطینہ سینٹر کا معائنہ کیا

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد، گورنر و وزیراعلی بلوچستان اُن سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
عمران خان نے کوئٹہ آمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکریٹری نے آئسولیشن وارڈ میں مہیا سہولتیں سمیت صوبے میں دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہے۔
کوئٹہ کے دورے کے دوران کورونا سے متعلق مختلف اجلاس بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں جن میں حکومتی اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔