وزیراعظم کا بحران کے ذمے دار مافیاز کے خلاف بڑا اعلان!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بحران کے ذمے دار مافیاز کے خلاف بڑا اعلان کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمے دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جو وعدہ کیا اسے پورا کریں گے، ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔
کور کمیٹی نے شوگر مافیا سیمت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔