اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا، 18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری نے تمام وزارتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
مراسلے کے ذریعے 18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، ماتحت اداروں سے 30 اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے بھرتیوں کی رپورٹ 5 مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔