اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفر پروگرام‘ کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرائی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزار سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو اپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں، اس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے شفاف طریقے اور کامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑ سے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کیے۔