وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: آج وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دورہ انگلینڈ پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کےگراؤنڈ آباد ہونے چاہییں، قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ ایس او پیز کے تحت کیا جائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس دورے میں تجربے کار بلے باز اور سابق کپتان یونس خان نے ٹیم کو بہ طور بیٹنگ کوچ جوائن کیا ہے۔

پی سی بیچیئرمین پی سی بیوزیر اعظم