لاہور: ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کورونا وبا کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں اور انہوں نے اسنوکر کلبس کھولنے کی اپیل کی ہے۔
محمد آصف نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ چیمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے۔
محمد آصف نے کہا کہ مجھ سمیت اسنوکر سے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ کلب اور اکیڈمی سے ہی روزی روٹی چلتی ہے، میرا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں، کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے اسنوکر کلبس بند ہیں۔ حکومت دیگر کاروبار کھول رہی ہے تو ہمیں اسنوکر کلبس بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔