سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا، جس نے لاک ڈائون میں پھنسے افراد کے لیے بڑی سہولت پیدا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نےاعلان کیا گیا ہے کہ ویڈیو کالنگ کے دوران اب 8 لوگ ایک ساتھ بات کر سکیں گے۔
ان حالات میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں سکڑ گئی ہیں، اس اعلان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت دفاتر اور تعلیمی سرگرمیوں کا انحصار آن لائن سروسز پر ہے، جس میں واٹس ایپ کا یہ فیچر معاون ثابت ہوسکتا ہے۔