نیپرا کا بڑا فیصلہ، کے الیکٹرک صارفین کے مارچ بل مؤخر!

کراچی: نیپرا کا کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑا فیصلہ، کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کوبھجوائے گئے مارچ کے بجلی بل موخر کروا دیے۔نیپرا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کوبھجوائے گئے مارچ کے بجلی بل موخر کروا دیے اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے کورونا وائرس کے باعث مارچ کے بجلی بل اوسط شرح کی بنیاد پر صارفین کو بھجوائے، نیپرا کو صارفین کی جانب سے زائد بجلی بلوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں، شکایات پر معاملہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا، مارچ کے بجلی بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر کوئی سرچارج لاگو نہیں ہو گا۔