اسلام آباد: نيپرا نے کے اليکٹرک کو بجلی کی قيمت بڑھانے سے روک ديا جب کہ شہر ميں جاری غيراعلانيہ لوڈشيڈنگ کی تحقيقات کی بھی ہدايت کردی گئی۔
چیئرمین نيپرا کے مطابق بجلی بندش کی وجوہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔ وفاقی کابينہ نے بجلی کی قيمتيں نہ بڑھانے کا فيصلہ کيا تھا۔
یاد رہے کہ کے اليکٹرک نے فی يونٹ ايک روپے 60 پيسے کا اضافہ مانگا تھا جسے نیپرا نے بڑھانے سے روک دیا۔
اس سے قبل کے الیکٹرک نے کراچی میں گیس کی فراہمی کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کی کمی کے بعد گیس کی فراہمی میں بھی کمی ہوئی ہے۔ گیس اور فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کے بعد کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت مزید متاثر ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک کو یومیہ 800 میٹرک ٹن فرنس آئل کم فراہم کیا جارہا ہے۔ گیس مقدار اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی جانب سے اضافی فرنس آئل کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔