نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین پر162ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ 20-2019میں ایڈجسمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 162ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، قیمتوں میں اضافےکااطلاق اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔