کٹھمنڈو: بھارت کے نیپال سے بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔ نیپالی ریڈیو اسٹیشنوں سے بھارت مخالف نغمے نشر ہونے لگے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد مودی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کے باعث بھارت کے نیپال کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق نیپال کے ریڈیو اسٹیشنوں نے بھارت مخالف نغمے نشر کرنا شروع کردیے ہیں جو بھارتی صوبے اترکھنڈ میں بھی سنے جاسکتے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق نغموں میں نیپال کے عوام کو ترغیب دی گئی ہے کہ انہیں اترکھنڈ کے علاقے کالا پانی Lipulekh اور Limpiyadhura واپس لینے ہیں جنہیں نیپال نے اپنے نئے نقشے میں بھی شامل کیا ہے۔