لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب حکومت گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑرہا ہے اورعوام کورونا سے لڑ رہی ہے، عوام جان سے جارہے ہیں،پوری حکومتی مشینری اپوزیشن کیخلاف متحرک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی، عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے، پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔