کراچی: محکمہ موسمیات نے نیا مغربی سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیا مغربی سسٹم آج شام ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا۔ نئے مغربی سسٹم سے کل سے دو روز تک معمول سے تیز گرد الود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابر الود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، جب کہ مغرب کی سمت سے ہوا 18 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔