کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن اسپتال میں زیر علاج رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہر لحاظ سے تندرست ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کررہا ہے۔