ناصر حسین شاہ کی پیر پگارا سے تعزیت

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین نے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کی رہائش گاہ پہنچ کر
پیر پگارا ، پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقعہ پر پیر پگارا کے فرزند پیر راشد شاہ بھی موجود تھا۔ ناصر حسین شاہ
نے اس موقعہ پر کہا کہ
پیر پگارا ، صدر الدین شاہ راشدی اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔