نائب صدر پر حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، طالبان

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کا قافلہ بدھ کے روز کابل کی مصروف شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم کا زور دار دھماکا ہوا۔کارروائی میں افغانستان کے نائب صدر نشانہ تھے مگر دہشت گرد اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ افغان طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔فغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں بتایا کہ نائب صدر پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

افغان وزارت داخلے نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 10 افراد کی ہلاکت جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔‘افغان صدر اشرف غنی، قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور متعدد افغان رہنماؤں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ نائب صدر سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔