میرے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،جنت مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے کئی لوگ ان کا مذاق اڑاتے بحی نظر آرہے ہیں تاہم جنت مرزا پر بننی کئی میمز بحی سامنے آئی اس کے علاوہ ان سے متعلق کئی خبریں بھی گردچ کررہی ہیں تفصِلات کے مطابق آخری خبر یہ تھی کہ انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اب مستقل طور پر جرمنی میں رہیں گی۔چونکہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند کر دی گئی تھی تاہم اس خبر کو سچ مان لیا گیا مگر گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے متعلق بہت سی افواہیں اڑا دی تھی جاتی ہیں اور ایک غلط نیوز بھی چل رہی ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں اور میں نے پاکستانیوں کے بارے میں کچھ غلط کہا ہے تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور میں پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی۔انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی خبر چلانے یا آگے پھیلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں کہ یہ خبر سچ ہے بھی کہ نہیں۔تاہم ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی بھی اب کھل چکی ہے تو سبھی ٹک ٹاکرز حکومت کے اس فیصلے سے خوش ہیں کہ ان کا ذریعہ آمدنی بھی اب بحال ہو گیا ہے۔