ماہرین کو خدشہ ہے کہ موٹاپا ویکسین کی تاثیر اور اس کے اثرات کو کم کرسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ کرونا کے شکار فربہ افراد سے متعلق تشویش ہے رپورٹ کے مطابق اگر کوئی کورونا کی ویکسین بن بھی جائے تو اسے موٹاپے کے شکار افراد پر کیسے استعمال کریں گے یہ ایک چیلنج بن چکا ہے ۔ امریکا سمیت دیگر یورپی ممالک میں معمر افراد کے بعد کورونا نے سب سے زیادہ موٹے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔اس سے قبل ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین فربہ افراد کی بنست اسمارٹ لوگوں پر جلد اثر انداز ہوکر بیماری سے لڑتی ہے جبکہ موٹاپے کے شکار افراد میں قوت مدافعت قابل قدر نہیں رہتی۔ اسی صورت حال کے پیش نظر ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر کرونا ویکسین تیار ہوجائے تو موٹے افراد پر ویکسین کم اثر انداز ہوگی جس سے وبائی مرض کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا