موسمِ گرما کے آغاز سے قبل ہی امریکا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

نیویارک: امریکا کی دو ریاستوں کے جنگلات میں موسمِ گرما کے آغاز سے قبل ہی جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے حکام پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک طرف تو کرونا وائرس نے خوف پھیلا کر رکھا ہوا ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں تو دوسری طرف نیوجرسی، فلوریڈا اور ٹیکساس کے جنگلات میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔کرونا خطرات کے پیش نظر حکام نے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے نیا طریقۂ کار وضع کیا جس کے تحت وہ ایک سال مل کر نہیں بلکہ علیحدہ علیحدہ آگ بجھائیں گے اور اس دوران اُن کے پاس حفاظتی لباس سمیت دیگر اشیا بھی موجود ہوں گی۔ حکام نے فائر فائٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے آگ بجھانے کا کام کریں مگر جنگلات میں کام کرنے والے ان ہدایات پر عمل نہیں کرپارہے۔

غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے نئی تجاویز بھی پیش کیں اور حکم دیا کہ ایک فائر بریگیڈ کے ساتھ ڈرائیور اور ایک اہلکار ہی موجود ہوگا جبکہ دیگر رضاکار بھی اسی طرح علیحدہ گاڑیاں استعمال کریں گے۔