ملیے انتہائی پتلی کمر کی مالک لڑکی سے!


نیپیداؤ: موٹے، پتلے اور لمبے انسان تو دُنیا میں بہت نظر آتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس کی کمر تمام خواتین میں سب سے پتلی ہے۔
برما یعنی میانمار سے تعلق رکھنے والی انتہائی پتلی کمر والی 23 سالہ سومونینگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ان کی کمر کسی عام عورت کی طرح نہیں بلکہ یہ دنیا کی سب سے پتلی کمر والی لڑکی ہیں۔
23 سالہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ان کی کمر کا سائز 13.7 انچ ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے پتلی کمر انہیں وراثت میں ملی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی بیماری نہیں، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور میں اپنے کھانے پینے کا

بھی بے حد خیال رکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری اتنی پتلی کمر ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے بلکہ میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں کے کمنٹس سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔

لڑکیمیانمار