24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 645 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 7 مریض جاں بحق ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشمن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362 کرونا کیسز،پنجاب میں 98 ہزار 272، کے پی میں 37 ہزار 270 کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں،اسلام آباد میں 16 ہزار 86،گلگت بلتستان 3412،بلوچستان میں14 ہزار138 اور آزاد کشمیرمیں کرونا کے 2491 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 35 ہزار 720 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔