چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے مزید سترہ مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 730 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہو چکی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے، جب کہ کرونا کے 2 لاکھ 63 ہزار 193 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، 785 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی جا رہی ہے۔صوبہ سندھ میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 556 ہو گئی ہے، پنجاب میں 94 ہزار 715 کیسز، خیبر پختون خوا میں 34 ہزار 859 کیسز، اسلام آباد میں 15 ہزار 296 کیسز، بلوچستان میں 11 ہزار 956 کیسز، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 382 کیسز، جب کہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 157 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔