ملک میں کورونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوچکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 788 ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 584 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہوگئی جبکہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 559 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔