ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 14 ہزار 951 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔تفصِلات کے مطابق ملک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو گئی ہے۔جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 948 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 157 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔