یٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔اشیایہ ضرورت عام انسان کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں ماش کی دال 15 روپے مہنگی ہوئی، مونگ کی دال بھی 20 روپے مہنگی جبکہ چنےکی دال بھی10 روپے فی کلوتک مہنگی کردی گئی۔اس کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں باسمتی چاول بھی 30 روپےکلو مہنگاہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے باعث آٹا، چینی، گھی،تیل، دالیں اور چاول مہنگے ہوگئے ہیں، صرف ایک ہفتے کے دوران ہول سیل مارکیٹ میں دالیں15 سے 20روپےتک مہنگی ہوگئیں ہیں۔