ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہوگئی۔فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے اضافے سے 1لاکھ 8 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔