کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 150 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 579 روپے ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1913 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔