اسلام آباد: پاکستان بھر میں تصدیق شدہ کورونا زدگان کی تعداد 4489 ہوگئی جب کہ اس باعث جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک جاپہنچی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 167میں وائرس کی تشخیص ہوئی،یوں ملک میں کورونا زدگان کی تعداد 4489ہو گئی ۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2241،سندھ 1128، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر33، اسلام آباد میں 102 اور گلگت بلتستان میں 213 کیسز رپورٹ ہوچکے ۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، یوں پاکستان میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے ،572 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔